جونی کی جیت، کیا ایمبر ہرڈ مقدمے کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانہ دے سکیں گی؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا ایمبر ہرڈ اب اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی سفیر نہیں رہیں؟ جانئے
کیا ایمبر ہرڈ اب اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی سفیر نہیں رہیں؟ جانئے

عدالت نے ہالی ووڈ کی پائریٹس آف دی کیریبین سیریز سمیت درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار جونی ڈیپ کی جیت کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ ایمبرڈ ہرڈ کو ہتکِ عزت کے مقدمے میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ججز کے فیصلہ ایمبرڈ ہرڈ جیسی فنکارہ کیلئے مالی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ تاحال ان کی جائیداد کے حوالے سے شواہد واضح نہیں جبکہ انہیں 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر تعزیری نقصانات کی مد میں ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل(دوبارہ) نے معاشرے کے تاریک پہلوؤں کو کیسے بے نقاب کیا؟

قانونی اعتبار سے ایمبر ہرڈ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتی ہیں۔ خود کو دیوالیہ قرار دیتے ہوئے نئی عرضی داخل کرسکتی ہیں یا پھر اپنی اجرت گارنش کرنیکا کاخطرہ مول لے سکتی ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ایمبر ہرڈ کو عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنی چاہئے تاہم بطور بانڈ اسے 10 اعشاریہ 35 ملین ڈالر ادا کرنا ہوں گے جو معاشی طور پر مشکل ہوگا۔

اگر ایمبر ہرڈ خود کو دیوالیہ قرار دے دیں تو 10ملین ڈالر کا تقاضا مکمل طور پر ختم ہوجائے گا، تاہم 3لاکھ 50 ہزار انہیں جو تعزیری ہرجانہ ادا کرنا ہے، وہ تکنیکی اعتبار سے معاف نہیں کیاجاسکتا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ ایمبر ہرڈ کی معاشی مشکلات سخت ہوسکتی ہیں تاہم ان کے سابق شوہر جونی ڈیپ عدالت میں جیوری کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے بیان میں یہ بتانے میں ناکام رہے کہ وہ ادائیگی چاہتے ہیں یا نہیں۔ 

 

Related Posts