کیوں مردوں کیساتھ تصویر نہیں لیتی؟ ندا یاسر نے وجہ بتادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیوں مردوں کیساتھ تصویر نہیں لیتی؟ ندا یاسر نے وجہ بتادی، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے
کیوں مردوں کیساتھ تصویر نہیں لیتی؟ ندا یاسر نے وجہ بتادی، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

کراچی: مارننگ شو کی مشہور میزبان ندا یاسر نے مردوں کیساتھ تصویر نہ کھنچوانے کی وجہ بتادی، جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ایک انٹرویو کے دوران ندا یاسر نے تصویر نہیں کھنچوانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اُس کے پیچھے یہ وجہ ہے کہ وہ اکثراوقات دیکھتی ہیں کہ اداکارائیں مرد مداح کیساتھ تصویر کھنچوالیتی ہے، جس کو وہ مداح بعد میں یہ کہہ کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے کہ یہ میری دوست ہے۔

انہوں نے کہا کہ انھیں یہ بہت عجیب لگتا ہے اور یہی وجہ ہے مرد مداح کیساتھ تصویر نہیں کھنچوانے کی، میزبان نے کہا کہ اگر آپ میرے ساتھ تصویر لینا چاہتے ہیں تو آپ اپنی فیملی کیساتھ لے سکتے ہیں، لیکن اکیلے مجھے بالکل پسند نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جونی ڈیپ نے آخری ٹرائل میں شرکت کیوں نہیں کی؟ جانئے

قبل ازیں ندا یاسر اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ اپنی پروڈیوس کردہ فلم چکر کی پروموشن میں مصروف تھیں، جہاں ایک تقریب میں ندا یاسر کے مرد مداح نے اُن کیساتھ تصویر کھنچوانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے منع کردیا۔

مرد مداح کے اصرار پر میزبان نے کہا تھا کہ معاف کیجئے گا، میں مردوں کیساتھ تصویر نہیں کھنچواتی، اُن کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

Related Posts