سندھ ہائیکورٹ نے نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی
سندھ ہائیکورٹ نے نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اپنی مرضی سے شادی کرنے والی جواں سال نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد نمٹا دی ہے۔ عدالت نے درخواست نمٹانے کا فیصلہ نمرہ کاظمی کی میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جوان العمر نمرہ کاظمی کی بازیابی کے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس کے دوران ان کے والدین اور شوہر نجیب شاہ رخ کے وکیل ایڈووکیٹ فاروق احمد حاضر ہوئے۔ اس موقعے پر پولیس نے نمرہ کاظمی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں سلنڈر دھماکہ،متعدد افراد زخمی

پولیس کی جانب سے عدالت کو پیش کردہ رپورٹ میں نمرہ کاظمی کی عمر 17 سے 18سال کے درمیان بتائی گئی۔ سرکاری وکیل کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمر 17سال کے قریب ہے تاہم ملزم نجیب شاہ رخ کے وکیل نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ قابلِ سماعت نہیں رہا۔

نمرہ کاظمی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹی کا بیان تو سنیں گے، ماں کی کون سنے گا؟ سندھ ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس اقبال کلہوڑو نے نمرہ کاظمی کو کو بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ ٹرائل کورٹ کو اور نمرہ کاظمی کو دارالامان بھیجا جاسکتا ہے۔

ہائیکورٹ کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ کو کسٹڈی کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔ عدالت نے نمرہ کاظمی سے استفسار کیا کہ آپ کو کوئی مسئلہ تو نہیں؟ کیا آپ کو کسی نے اغوا کیا تھا؟ نمرہ کاظمی نے اپنی مرضی سے جانے کا اقرار کیا۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دئیے کہ بڑے ہوجانے والے بچوں کے والدین پر حقوق ہوتے ہیں۔ ملزم نجیب شاہ رخ کے وکیل نے استدعا کی کہ نمرہ کاظمی سے کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہ دی جائے۔ جسٹس آغا فیصل کا کہنا تھا کہ ملاقات سے روکنے کی درخواست دائر نہیں ہوئی۔ 

بعد ازاں ہائی کورٹ نے نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ والدین اور شوہر نمرہ کاظمی سے ملاقات کرسکیں گے۔ کسٹڈی اور دیگر معاملات کا فیصلہ ٹرائل کورٹ پر چھوڑتے ہوئے اس دوران نمرہ کاظمی کودارالامان میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔

Related Posts