لاہور: محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں آج بارش کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے آج پنجاب کے مختلف شہروں جن میں لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، خیبرپختونخوا میں پشاور، سوات، مانسہرہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو ہمارے جسم کو کس طرح سے متاثر کرتی ہے؟