ٹک ٹاکر ڈولی کی جنگل میں آگ لگانے کے مقدمے میں ضمانت منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاکر ڈولی کی جنگل میں آگ لگانے کے مقدمے میں ضمانت منظور
ٹک ٹاکر ڈولی کی جنگل میں آگ لگانے کے مقدمے میں ضمانت منظور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ویڈیو بنانے کے دوران جنگل میں آگ لگانے کے الزام میں ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

گزشتہ ہفتے، ڈولی اپنی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ضلعی عدالت سے فرار ہوگئی تھی۔ انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ٹک ٹاکر کی 8 جون تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ڈولی نے ویڈیو بنانے کے لیے جنگل کو آگ لگانے کے لیے اپنے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد قبل از گرفتاری ضمانت کے لیے درخواست دی تھی۔

کوہسار پولیس نے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی اور اسلام آباد وائلڈ لائف آرڈیننس کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر دو ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے دو الگ الگ ایف آئی آر درج کی تھیں جن میں دو نوجوان ٹک ٹاکرز کو مارگلہ کی پہاڑیوں پر لائٹر سے جنگل کو آگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں ایک ماڈل اور ٹک ٹاکر ڈولی کو آگ کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

ڈولی کی جانب سے جنگل کی آگ کے سامنے ٹک ٹاک ویڈیو کے لئے پوز کرنے کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ عنوان لکھا تھا کہ(میں جہاں بھی ہوں آگ بھڑک اٹھتی ہے)۔

Related Posts