کراچی: مارننگ شو کی مشہور میزبان ندا یاسر کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے مردوں کیساتھ تصویر کھنچوانے سے انکار کردیا۔
ندا یاسر اس وقت اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ اپنی پروڈیوس کردہ فلم چکر کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس دوران ایک تقریب میں ندا یاسر کے مرد مداح نے اُن کیساتھ تصویر کھنچوانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے منع کردیا۔
‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت
مرد مداح کے اصرار پر میزبان نے کہا کہ معاف کیجئے گا، میں مردوں کیساتھ تصویر نہیں کھنچواتی، اُن کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد انھیں تنقید کا نشانہ بنارہی ہے، آیئے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
قبل ازیں مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز جوڑیوں کو نظر لگتی ہے، دونوں اگر اسکرین پر ساتھ نظر آتے ہیں تو اُن کو نظر لگ سکتی ہے، اس لئے ہمیں صدقہ دیتے رہنا چاہئے۔
کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟