اسلام آباد: پاکستان نے یوکرین کی درخواست پر دوسری بار امدادی سامان روانہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے یوکرین کے شہریوں کیلئےدوسری بار امداد روانہ کردی، پاک فضائیہ کے خصوصی سی 130 طیارے سے 7.5 ٹن امدادی سامان یوکرین پہنچایا جائے گا، جس میں کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اورطبی سامان شامل ہے۔
پاکستان کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان کا دوسرا جہاز 3 جون کو ساڑھے 7 ٹن امدادی سامان لے کر یوکرین جائے گا۔
واضح رہے کہ مارچ میں بھی پاکستان نے یوکرین جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے اسلام آباد کے نور خان ہوائی اڈے سے 15 ٹن امدادی سامان روانہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم میاں شہباز شریف اور برطانوی وزیراعظم میں ٹیلیفونک رابطہ