ممبئی: مشہور بھارتی اداکار عامر خان اور کرینہ کپور خان کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر اتوار کو آئی پی ایل 2022ء کے فائنل میچ کے موقع پر جاری کیا گیا ہے، یہ پہلی دفعہ ہے کہ کسی میچ کے دوران فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم کے ٹریلر کے آغاز میں عامر خان کو ایک ذہنی طور پر معذور شخص کے طور پر متعارف کرایا گیا، جس میں معاشرہ اُس پر کڑی تنقید کرتا ہے لیکن اُس کی ماں (جس کا کردار مونا سنگھ نے ادا کیا ہے) اسے یقین دلاتی ہے کہ وہ جو چاہے کرسکتا ہے۔
‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت
ٹریلر میں ماں بیٹے کے رشتے کو دکھایا گیا ہے جو کہ بہت ہی جذباتی منظر ہے، تاہم فلم میں کرینہ کپور خان اور عامر خان کی کیمسٹری کو زیادہ نہیں دکھایا گیا۔
اگرچہ کرینہ کے کردار کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم یہ بات یقینی ہے کہ عامر کے ساتھ ان کا رومانوی رشتہ ہوگا۔
کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟
لال سنگھ چڈھا کا کردار بہت ہی الگ ہے جو کبھی آپ کو ہنسائے گا، تو کبھی رلائے گابعدازاں فلم کو 11 اگست کو دنیا بھر کے سینیماگھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
The legend #AamirKhan is back and he is yet again gonna break Box office records and give a memorable performance like only he does n can!! #LaalSinghChaddhaTrailer #LaalSinghChaddha @AKPPL_Official https://t.co/OEBymOG52j
— ACE (@letztalk7) May 29, 2022
Lal Singh Chaddha trailer lookes aesthetic ❤️
— αpurvα???? (@theUnsungTweety) May 29, 2022
In conclusion, Lal Singh Chadda might be a licensed version of Forrest Gump but looked like, based on the trailer, an unlicensed version of Tubelight.
— Arnab Ray (@greatbong) May 30, 2022