پاکستان میں کورونا کے 48نئے کیسز رپورٹ، 75مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 204 نئے کیسز رپورٹ، 66 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 204 نئے کیسز رپورٹ، 66 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 48نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 30 ہزار 333افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 12 ہزار 866 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.37 فیصد رہا۔  ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 85 لاکھ 81ہزار 341 ہو گئی جبکہ کورونا کے 75مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 93 مریض صحتیاب ہوئے، وائرس کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 575ہو گئی۔ کورونا کے فعال کیسز 3 ہزار 379 ہو گئے۔

سندھ میں 5 لاکھ 77 ہزار 517، پنجاب میں 5 لاکھ 7 ہزار 157، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 19ہزار 681، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار396، بلوچستان 35ہزار 501، آزاد کشمیر 43 ہزار 332جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 749کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار564 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 106، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1ہزار24، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts