پاکستان میں کورونا کے 90 نئے کیسز رپورٹ، 77 مریضوں کی حالت تشویشناک

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان میں کورونا کے 90 نئے کیسز رپورٹ، 77 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 90 نئے کیسز رپورٹ، 77 مریضوں کی حالت تشویشناک

پاکستان میں کورونا کے 90نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ کورونا کے 77 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی ادارہ صحت کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16 ہزار 413 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 90 مثبت نکلے۔

قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.55 فیصد رہی۔ کورونا کے 77 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

موسمیاتی تبدیلی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز توقع سے زیادہ تباہی مچادینگے۔ماہرین

دوسری جانب امریکی دواساز کمپنی فائزر نے 45 غریب ممالک کو مفت ادویات اور ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں امریکی دوا ساز کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ امریکا اور یورپ میں دستیاب اپنی تمام ادویات کم آمدنی والے ممالک کو پیداواری لاگت پر فراہم کرے گا۔ پچھلے دو سال کے دوران فائزر کمپنی پر یہ الزام لگتا رہا ہے کہ وہ کورونا وبا کی دوائیاں تیار کرکے بے تحاشہ منافع کما رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائزر نے جرمنی کی کمپنی کے اشتراک سے کورونا کی ویکسین اور گولی تیار کی تھی، تین ماہ میں ان ادویات کی 15 ارب ڈالر کی فروخت ہوئی۔

امریکی دواساز کمپنی فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے اس موقع پر کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دیگر دوا ساز کمپنیاں بھی اس اقدام کی پیروی کریں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں نے کئی دیگر کمپنیز کے اعلیٰ عہدیداران سے بات کی ہے اور وہ سب بھی اس پروگرام کا حصہ بننا چاہتے ہیں جس کے تحت غریب ممالک کو بغیر کسی نفع کے ادویات فراہم کی جائیں گی۔

Related Posts