عمران خان آزادی مارچ کیلئے 35 ہزار لوگ بھی اکٹھے نہ کرسکے۔مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آزادی مارچ کیلئے 35 ہزار لوگ بھی اکٹھے نہ کرسکے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے انہیں 35، 35 لاکھ روپے تک مارچ کیلئے دئیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اپنے تازہ بیان سے شکست کا اعتراف کر لیا اور تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی تیاری کرکے نہیں آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصل واؤڈا کا پیٹرول کی قیمت جلد 200روپے فی لیٹر ہونے کا دعویٰ

پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ساری تیاری خونی مارچ، ڈنڈے اور اسلحہ جمع کرنے پر کی۔ سپریم کورٹ کے حکم تک کوئی رکاوٹ نہیں تھی، پھر بھی لوگ نہ آسکے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ عمران خان آوازیں مارتے رہے لیکن لوگ نہیں آئے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کان کھول کر سن لیں کہ حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہی انتخابات منعقد ہوں گے ۔

وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اتحادی حکومت الیکشن کی تاریخ کا حتمی اعلان کرنے کی مجاز ہے۔ عمران خان اپنے گھر جا کر بیٹھیں۔ آج پیٹرول مہنگا ہونے کا سبب عمران خان ہیں۔

سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ملک پر 4 سال تک مسلط رہ کر معیشت کے قتل کا ارتکاب کیا اور آئی ایم ایف کے معاہدے پر دستخط کرکے آج پیٹرول مہنگا کرنے کی وجہ بنے۔ 

Related Posts