بلاول بھٹو کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، آگ بجھانے کیلئے طیارہ بھیجنے پر شکریہ ادا کیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
بلاول کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، آگ بجھانے کیلئے طیارہ بھیجنے پر شکریہ ادا کیا
بلاول کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، آگ بجھانے کیلئے طیارہ بھیجنے پر شکریہ ادا کیا

ڈیووس: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی، اس دوران بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے طیارہ بھیجنے پر ایران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ڈیووس میں ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاک ایران برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام نے امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کی قیمت ادا کرنی شروع کردی، عمران خان

ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایران پر زور دیا کہ دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون میں وسیع گنجائش موجود ہے جس سے فریقین کو مختلف ادارہ جاتی میکانزم اور نئے شعبوں کی نشاندہی کے جدید طریقوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سرحدی علاقے میں معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سرحدی منڈیوں کی جلد از جلد تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کشمیر کاز کے لئے ایران کی بھرپور حمایت بالخصوص سپریم لیڈر کی سطح پر حمایت کو سراہا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں ایرانی طیارہ بھیجنے پر وزیر خارجہ عبداللہیان کا شکریہ بھی ادا کیا جس نے بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مدد کی۔انہوں نے افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں کہا کہ پڑوسی ہونے کے ناطے پاکستان اور ایران قریبی تعاون کررہے ہیں۔

مزید برآں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے بین الاقوامی برادری اور عبوری افغان حکومت کے درمیان پائیدار روابط انتہائی اہم ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Related Posts