کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو تکنیکی بنیادوں پر خارج کردیا گیا کیونکہ تحریک چلانے والے مطلوبہ ارکان کو ایوان میں پیش کرنے میں ناکام رہے۔
تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں کم از کم 13 ایم پی اے پیش کرنے کی ضرورت تھی لیکن صرف 11 ارکان نے موجودہ وزیراعلیٰ کو ہٹانے کی قرارداد کی حمایت کی۔تحریک عدم اعتماد مطلوبہ حمایت کی کمی کے بعد غیر موثر ہو گئی۔
قبل ازیں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا تھا، اجلاس مقررہ وقت سے 5 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ سال اکتوبر میں اس وقت کے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل استعفیٰ دینے کے بعد صوبائی حکومت کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کے حق سے متعلق گزشتہ حکومت کی ترامیم ختم