پاکستان کی آئی ایم ایف سے مفید اور تعمیری گفتگو ہوئی۔مفتاح اسماعیل

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان کی آئی ایم ایف سے مفید اور تعمیری گفتگو ہوئی۔مفتاح اسماعیل
پاکستان کی آئی ایم ایف سے مفید اور تعمیری گفتگو ہوئی۔مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ بہت مفید اور تعمیری گفتگو ہوئی ہے۔ ہم قرض پروگرام کی بحالی کیلئے پر عزم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں معاشی مذاکرات کے بعد قطری دارالحکومت دوحہ سے واپس آیا۔ ہماری عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے بڑی مفید اور تعمیری گفت و شنید ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف نے قرض کی قسط کو پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط کردیا

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے چیدہ چیدہ نکات بیان کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے مالی سال 2023 کے اہداف پر بات چیت کی۔ رواں مالی سال میں ایندھن پر سبسڈی، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زرِ مبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ملک کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے بچانے کیلئے معاشی پالیسی مستحکم کرنی ہوگی جبکہ پاکستان مالی سال 2023 میں بجٹ خسارے میں کمی لانے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پر عزم ہے۔

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سبسڈی واپس لینے کی اہمیت اجاگر کی۔ گزشتہ حکومت نے سبسڈی دینے کیلئے آئی ایم ایف سے اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آئی ایم ایف سے  مذاکرات کے دوران مالی سال 2023 کے اہداف پر گفتگو ہوئی۔ حکومت کو بلند افراطِ زر، زرِ مبادلہ کے گرتے ذخائر اور بڑے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے پیشِ نظر سخت معاشی پالیسی اور مالی پوزیشن مستحکم کرنا ہوگی۔ 

Related Posts