اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی مزید کارروائی اُن کی گرفتاری تک مؤخر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اٹھارہ مئی کو احتساب عدالت میں نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلاء عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری کی دوبارہ توثیق کردی۔
عدالت نے کارروائی کے دوران شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کردیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ جب تک سابق وزیر خزانہ کو گرفتار کرکے پیش نہیں کیاجاتا، اس ریفرنس میں کارروائی مزید آگے نہیں بڑھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے آج اداروں سے بھیک مانگ رہے ہیں، شیخ رشید