لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سیکیورٹی دیں لیکن قوم کے مجرم اورسب سے بڑے فتنے کو اوقات سے باہر نہ کریں۔
رانا صاحب!عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیر اسکو چھوڑنا مت تاکہ اسکے نئے شوشے اور جھوٹ کو ایکسپوز کیا جائے۔ سیکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اسکی اوقات سے باہر مت کریں۔ 4 سال میں عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جو لت اسکو لگ گئی ہے وہ وہی مانگ رہا ہے!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 16, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر نے وزیرداخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ رانا ثناء اللہ صاحب قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لئے بغیر عمران خان کو مت چھوڑنا تاکہ اس کے نئے شوشے اور جھوٹ کو ایکسپوز کیا جائے۔
مزید پڑھیں:80ہزارلوگ قربان کردیئے کیا امریکا نے شکریہ ادا کیا؟ عمران خان