پاکستان میں کورونا کے 39 نئے کیسز رپورٹ، 108مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 30 نئے کیسز رپورٹ، 101 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 30 نئے کیسز رپورٹ، 101 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ کورونا کے 108 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9 ہزار712 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 39 مثبت نکلے۔

یہ بھی پڑھیں:

چین میں ایک بار پھر کورونا کا زور، ایک دن میں 38 ہلاکتیں

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.40 فیصد رہی۔ کورونا کے 108مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے سب سے پہلے متاثر ہونے والے ملک چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس نے سر اُٹھانا شروع کردیا ، شنگھائی میں مہلک وائرس سے ایک دن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38 ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا کا3 روز قبل اس حوالے سے کہنا تھا کہ چین کے مشرقی تجارتی مرکز شنگھائی میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ پھر شروع ہوا  اور مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہونے لگا۔

تجارتی مرکز شنگھائی میں 4 روز قبل کورونا کے  7 ہزار 84 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 5روز قبل بھی ٹیسٹنگ کے دوران پورے دن میں 8 ہزار 932 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

Related Posts