مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی، صاحبزادہ جہانگیرسازش کے ماسٹر مائنڈ قرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Twitteratis slam Sahibzada Jahangir behind slogans of ‘chor-chor’ in Medina

پاکستان کو گزشتہ شب مسجد نبوی ﷺ میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جانب سے نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی آئی کے رہنماء صاحبزادہ جہانگیرعرف چیکو کوسازش کاماسٹر مائنڈ قراردیدیا۔

مسجد نبوی ﷺمیں حکومتی وفد کے پہنچتے پرپی ٹی آئی کے سپورٹرز نے ’’چور چور‘‘ کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔

مزید پڑھیں:خان صاحب! اپنا بویا یہاں کاٹنا بھی پڑے گا ۔۔۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جیسے ہی پاکستانی وفد مسجد میں داخل ہوتا ہے توکئی لوگ لوگ ‘چور چور کے نعرے لگاتے ہیں جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران شازین بگٹی پر حملہ بھی کیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو گزشتہ شام مدینہ منورہ میں پیش آنے والے واقعہ کے ماسٹر مائنڈ تھے۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے دوست ہیں اور انہیں بھی سعودی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

udi police.

 

Related Posts