لاہور، جوہر ٹاؤن دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، جوہر ٹاؤن دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت گرفتار
لاہور، جوہر ٹاؤن دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت گرفتار

لاہور میں جون 2021 کے دوران جوہر ٹاؤن کے پوش علاقے میں دھماکہ ہوا تھا، سکیورٹی اداروں نے دھماکے کے ماسٹر مائند کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ،جسے مقدمے میں اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جون میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کیے گئے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے جس کی شناخت سمیع الحق جبکہ سہولت کار ساتھی کی عزیز کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی  پڑھیں:

اے ایس او نے غیر ملکی شراب کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پاکستان میں کیے گئے بم دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد دستیاب ہیں۔ دہشت گردوں کی گاڑی سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی تھی۔ انارکلی دھماکے کے   مقدمے میں بھی اہم پیشرفت ہوچکی ہے جس کی تفصیلات میڈیا سے جلد شیئر کی جائیں گی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جامعہ کراچی حملہ افسوسناک تھا جس کے تناظر میں لاہور کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں 23 جون 2021 کے روز کیا گیا دھماکہ جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ کے قریب کیا گیا تھا۔ جانی نقصان پر ملک کی مشہورومعروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا تھا۔ 

 

Related Posts