قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پیر کو میگا اسٹارز لیگ (ایم ایس ایل) کے آغاز کا اعلان کیا جو اس سال ستمبر میں ہوگی۔
سابق کرکٹرز انضمام الحق، وقار یونس اور مشتاق احمد نے کہا کہ لیگ کا مقصد سابق کرکٹرز، کھلاڑیوں اور کھیلوں کے صحافیوں کی مالی مدد کرنا ہے اور اسے ٹی ٹین فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ میگا اسٹار لیگ ایک تفریحی لیگ ہے، جو اس سال ستمبر میں راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس لیگ کو متعارف کرانے کا بنیادی مقصد سابق کرکٹرز، کھلاڑیوں اور کھیلوں کے صحافیوں کی مالی مدد کرنا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ایم ایس ایل میں چھ ٹیمیں شامل ہوں گی، اور آنے والی لیگ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022ء کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی پُول میں