لاہور کی عدالت نے ایف آئی اے کے سابق سربراہ بشیر میمن کو بری کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore court acquits former FIA chief Bashir Memon

لاہور: سیشن عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سابق سربراہ بشیر میمن کو عدالت میں پیش کی گئی تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر بری کردیا۔

بشیر میمن کے خلاف بیرون ملک مقیم مالیاتی جرائم میں مطلوب ملزم کو مبینہ طور پر سہولت فراہم کرنے اور اس شخص کے منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات میں ناکامی پر کیس کی سماعت لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج کے سامنے ہوئی اور ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ بھی پیش کی۔

ایف آئی اے نے سابق چیف کو بری بھی کرتے ہوئے کہا کہ بشیر میمن تحقیقات میں بے گناہ پائے گئے اور وہ کسی کیس میں مطلوب نہیں تھے۔

عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ دیکھ کر بشیر میمن کو بری کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد سابق ڈائریکٹر جنرل نے عدالت سے اپنی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔

مزید پڑھیں:بشیر میمن نے وزیرِ اعظم پر لگائے گئے الزامات واپس لے لیے، وفاقی وزراء کا شدید ردِ عمل

اس سے قبل بشیر میمن نے کہا تھا کہ انہیں ایک مثال بنا کر اس وقت کی پی ٹی آئی حکومت چاہتی تھی کہ وہ تمام سرکاری اہلکاروں کو یہ پیغام بھیجیں کہ اگر  انہوں نے نافرمانی کی تو ان کوجیل بھیج دیا جائے گا اور ان کی پنشن روک دی جائے گی۔

Related Posts