الہان عمر پاکستان میں سرکاری دورے پر نہیں ہیں، امریکا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ilhan Omar is not on an official visit to Pakistan, USA

نیویارک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے دورے پر موجود کانگریس کی خاتون رکن الہان ​​عمر امریکی حکومت کے زیر اہتمام سرکاری دورے پر نہیں ہیں۔

سینئر عہدیدار نے یہ بیان آج پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں دیاکیا یہ سچ ہے کہ الہان ​​عمر اسلام آباد میں بائیڈن حکومت کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

نیڈ پرائس نے جواب دیا کہ میرا ماننا ہے کہ الہان عمر امریکی حکومت کے زیر اہتمام سفر پر پاکستان کا دورہ نہیں کر رہیں، اس لیے آپ کو ان کے سفر سے متعلق سوالات کے لیے ان کے دفتر سے رجوع کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:عمران خان سے ملاقات کرنیوالی امریکی سیاستدان کون ہیں اور پاکستان آنے کا مقصد کیا تھا ؟

الہان عمر امریکی کانگریس کے لیے منتخب ہونے والی پہلی دو مسلم خواتین میں سے ایک ہیں اور وہ اس ہفتے کے شروع میں پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچی تھیں، کانگریس ویمن 24 اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گی۔

انہوں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف اور دفتر خارجہ کے حکام کے علاوہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کی تھی۔

Related Posts