کراچی: سابق پولیس انسپکٹر چاند نیازی قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ، ڈی آئی جی ناصر آفتاب کے قتل کے منصوبے کا انکشاف،روپوش ٹارگٹ کلر کو مارنے کا ٹاسک مل گیا۔
سابق پولیس انسپکٹر چاند نیازی قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں ارشد پپو گینگ اور چاند خان نیازی قتل کے محرکات شامل کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چاند خان نیازی قتل میں ارشد پپو کا بیٹا عالم گرفتار ہوچکا ہے۔عالم کے ساتھ قتل میں اس کا خالہ زاد آذان بھی ملوث تھا، ملزم آذان کے ایران فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ملزم آذان کا والد عنایت بھی گینگ وار میں قتل ہوچکا ہے جبکہ ملزم آذان 2019 میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔
ارشد پپو گروہ کی سربراہی بلال عرف حمزہ کررہا ہے، گروہ میں اس وقت 10 سے زائد اہم کمانڈر شامل ہیں۔انسپکٹر جاوید بلوچ کو طلحہ عرف جہانگیر نے قتل کیا تھا۔
مزید پڑھیں:کراچی کے 13 پولیس اہلکار سنگین جرائم میں ملوث، ایس پی سکیورٹی رینج نے خط لکھ دیا