کراچی: بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 3روپے 15پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بجلی صارفین پر 8 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا، نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی درخواست پر 27 اپریل کو سماعت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے 14سالہ لڑکی غائب، اغوا کاروں کا فون کال پر والد سے تاوان کا مطالبہ