لندن، نواز شریف اور جمائما کی رہائش گاہوں کے باہر احتجاجی مظاہرے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن، نواز شریف اور جمائما کی رہائش گاہوں کے باہر احتجاجی مظاہرے
لندن، نواز شریف اور جمائما کی رہائش گاہوں کے باہر احتجاجی مظاہرے

لندن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں نے اتوار کے روز لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا، جب کہ مسلم لیگ ن کے حامیوں نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی فوٹیج میں مسلم لیگ ن کے حامیوں کا ایک ہجوم جھنڈے لہراتے ہوئے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے اور اپنی پارٹی کے قائد نواز شریف کے حق میں اور عمران خان کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے دکھایا گیا۔

جمائما کے گھر کے باہر کی فوٹیج میں پولیس دستوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے لندن کے ہائیڈ پارک میں بھی مظاہرہ کیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹیج میں نواز شریف کی ایون فیلڈ رہائش گاہ کے باہر بھی احتجاج دکھایا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ جمائما کے لندن کے گھر کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں ان کا پورا پتہ درج تھا اور عمران خان کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی۔

جمائما نے عابد شیر علی کے جواب میں کہا تھا کہ ”میرے گھر کے باہر احتجاج، میرے بچوں کو نشانہ بنانا، سوشل میڈیا پر یہود مخالف بدسلوکی … ایسا لگتا ہے کہ میں 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس آ گئی ہوں“۔

عابد شیر علی نے جمائما کو جواب دیتے ہوئے اُن کے سابق شوہر کو احتجاج کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا تھا کہ احتجاج ”پرامن اور غیر متشدد” ہوگا۔

جمعہ کے روز، جمائما نے کہا کہ ان کے سابق شوہر کے سیاسی حریفوں کے حامیوں نے ان کے بچوں کو مخالف نعروں سے نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے شرمناک قبضہ شدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، عمران خان

واضح رہے کہ عمران خان نے جمائما سے 1995 میں شادی کی جو 2004 تک قائم رہی، ان سے ان کے دو بچے قاسم اور سلیمان ہیں۔ جمائما سابق وزیراعظم سے طلاق کے بعد لندن چلی گئیں جہاں وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

Related Posts