پاکستان کا آئی ایم ایف سے مزید قرض کیلئے مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خزانہ پنجاب نے آئی ایم ایف کو خط کس کہ کہنے پر لکھا تھا؟ اہم نام سامنے آگیا
وزیر خزانہ پنجاب نے آئی ایم ایف کو خط کس کہ کہنے پر لکھا تھا؟ اہم نام سامنے آگیا

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مزید قرض کے حصول کیلئے مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے جن کا آغاز کل متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اپنے حالیہ بیان میں کہہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا جبکہ معاشی ماہرین سے ملاقات کے دوران بھی عالمی مالیاتی فنڈ سے قرض کے حصول پر گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 25فیصد کا اضافہ

شہباز شریف حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے تیار ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے نے قبل ازیں سبکدوش ہونے والی عمران خان حکومت سے مذاکرات سے یہ کہہ کر انکار کیا تھا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد قرض کی بحالی کا فیصلہ ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اہم حکومتی شخصیات آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ورچؤل شرکت کیلئے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے معاملے پر مذاکرات کل شروع ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو مزید قرض جلد بحال کرسکتا ہے۔ مذاکرات کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ کے حکام پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی نئی قسط دینے سے متعلق فیصلہ کرینگے۔ پاکستان پر نئی مالیاتی پابندیاں بھی عائد کی جاسکتی ہیں۔

موجودہ حکومت کی ترجیحات میں ظاہراً معاشی استحکام سرِ فہرست ہے جبکہ ماضی کی عمران خان حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران کم و بیش 6 ماہ تک کا عرصہ ضائع کرچکی تھی۔ مذاکرات میں پاکستان کا معاشی استحکام بھی زیرِ غور آئیگا۔ 

Related Posts