مسیحی برادری کا مذہبی تہوار، دنیا بھر میں ایسٹر آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسیحی برادری کا مذہبی تہوار، دنیا بھر میں ایسٹر آج منایا جارہا ہے
مسیحی برادری کا مذہبی تہوار، دنیا بھر میں ایسٹر آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا مذہبی تہوار منا رہی ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا مذہبی تہوار منا رہی ہے۔ ویٹی کن سٹی میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ پوپ فرانسس کا روس یوکرین جنگ کے متاثرین کو تسلی دیتے ہوئے کہنا ہے کہ دنیا کے اندھیروں میں روشنی کی کرن کو دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

روس میں داخلہ بند، بورس جانسن سمیت 10 برطانوی شخصیات پر پابندی عائد

ایسٹر کے موقعے پر فرانسس سینٹ پیٹرز بیسیلیکا کے قریب بیٹھے اور یوکرینی اراکین پارلیمنٹ اورقیدیوں کے تبادلے میں رہا ہونے والے میئر کی موجودگی کا احساس دلایا۔ایسٹر کے موقعے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت ہیں۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایسٹر کے موقعے پر گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ صوبے بھر میں 2 ہزار 480 مذہبی پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے 12 ہزار 818پولیس اہلکار اور افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کیلئے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ لاہور میں ایسٹر کے 622 پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے 1176 افسران و اہلکار ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم اہم گرجا گھروں کے گردونواح میں ڈولفن اور پٹرولنگ فورسز کی ٹیمیں بھیج کر پٹرولنگ یقینی بنائیں گے۔ ہم اپنے مسیحی بہن بھائیوں کی مسرت کے موقعے پر ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ 

Related Posts