اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس کل (ہفتہ) طلب کرلیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل دوپہر 12 بجے ہو گی جب کہ نئے سپیکر کا انتخاب اور حلف برداری کی تقریب بھی اسی روز ہو گی۔.
بدھ کے روز، اسپیکر کے انتخاب میں تاخیر کی کوشش میں،قاسم سوری نے قواعد کے تحت اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کیا اور قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ کو 16 اپریل سے 22 اپریل میں تبدیل کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعہ کو ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کے اجلاس میں تاخیر کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست مسترد کر دی۔ درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ نے کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست اسد قیصر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی، جنہوں نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن سے چند منٹ قبل استعفیٰ دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں: راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے