شہباز شریف ان ایکشن، سرکاری ملازمین کی عیاشی ختم، ہفتے کی دو چھٹیاں ختم کردیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف ان ایکشن ، سرکاری ملازمین کی عیاشی ختم ، ہفتے کی دو چھٹیاں ختم کردیں
شہباز شریف ان ایکشن ، سرکاری ملازمین کی عیاشی ختم ، ہفتے کی دو چھٹیاں ختم کردیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری چھٹیاں ختم کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کے بعد اب سرکاری دفاتر میں ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کیے گئے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

وزیراعظم نے تنخواہوں اورپینشن سے متعلق بھی اپنے گزشتہ روز کے احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم جاری کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے تنخواہوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے، یکم اپریل سے کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا حکم دیدیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 1 لاکھ تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیسد اضافہ کیا جائے گا جبکہ پینشنز کی پینشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی کا عمران خان کو صبر کرنے کا مشورہ

مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے صنعت کاروں سے بھی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کے اضافے کی منضوری دیدی بعدازاں انہوں نے بے نطیر کارڈ واپس لانے اور اسے تعلیم کے ساتھ منسلک کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا جبکہ ساتھ ہی رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کا اپنے عملے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تمام لوگ اپنی کمر کس لیں، عوام کی خدمت کے لیے آیا ہوں، ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرنا، ایمانداری اور شفافیت ہمارے رہنما اصول ہوں گے۔

Related Posts