تصویری تجزیہ، عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصویری تجزیہ، عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج
تصویری تجزیہ، عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے خلاف ملک کے تمام بڑے شہروں میں پارٹی کے حامیوں نے احتجاج کیا۔

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹادیا گیا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے ملک میں احتجاج کیا۔

کراچی، پشاور، مالاکنڈ، ملتان، خانیوال، کوئٹہ، اسلام آباد اور لاہور ان شہروں میں شامل ہیں جہاں بڑے بڑے مظاہرے ہوئے۔

باجوڑ، لوئر دیر، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، سوات، گجرات، فیصل آباد، نوشہرہ، ڈیرہ غازی خان اور منڈی بہاؤالدین میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت میں شامل تھے۔

علی حیدر زیدی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں پی ٹی آئی کے بیرون ملک مقیم حامی بھی خان کی حمایت کے لیے سامنے آئے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مظاہرین پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں 40 سے زائد مقامات پر جمع ہوئے تھے۔

Related Posts