زرتاج گل عمران خان کے کہنے پر جان دینے کیلئے بھی تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

zartaj gul talk to media in islamabad

اسلام آباد: سابق وزیرمملکت وپی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہم اپنے چیئرمین عمران خان کے کہنے پر جان بھی دیں گے۔

زرتاج گل نے پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان اگر استعفے کا کہتے ہیں تو استعفیٰ دیں گے اور عمران خان جان دینے کا کہتے ہیں تو جان دیں گے۔ڈیرہ اسماعیل خان سے یہاں پہنچی ہوں جہاں کے عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی زرتاج گل 5 اکتوبر 2018ء کوسابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل ہوئیں اور وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی کے عہدے پر فائز تھیں۔

زر تاج گل وزیر کورونا وائرس کے حوالے سے 19 نکات کا حوالے دینے کے بعد سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہیں،زر تاج گل وزیر نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں کورونا وائرس کے انگریزی نام یعنی کوویڈ 19 کا غیر حقیقی ترجمہ پیش کیا تھا۔

مزید پڑھیں:کیا شہبازشریف ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے میں کامیاب ہو پائیں گے؟

زر تاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کا مطلب کورونا وائرس کے 19 نکات ہے جبکہ حقیقت میں کوویڈ 19 میں موجود 19 کا ہندسہ 2019ء کی نشاندہی کرتا ہے۔زر تاج گل وزیر کے غیر حقیقی بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا طوفان برپا کردیا تھا۔

Related Posts