ریاض: سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سال 10 لاکھ افراد کو فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
الجزیرہ کی جانب سے ہفتہ کو رپورٹ کیا گیا کہ اندرون اور بیرون ملک سے 10 لاکھ افراد کو حج کے لئے شامل کیا جائے گا۔
حاجیوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے سعودی حج اور عمرہ کی وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ اسلام کے مقدس فریضہ حج کی اجازت صرف ان لوگوں کودی جائے گی، جنہوں نے کورونا وباء کے دوران مکمل ویکسین لگوائی ہے اور جن کی عمریں 65سال سے کم ہیں۔
کورونا وبا کے باعث گزشتہ 2 برسوں میں عازمین کی تعداد کم کر دی گئی تھی۔ رواں سال 65 برس سے کم عمر افراد کوحج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ عازمین کے لئے سعودی حکومت کی منظورشدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق تمام عازمین حج کوسعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
مزید پڑھیں: رمضان میں زکوۃ کیسے نکالیں اور مستحقین کا تعین کیسے ممکن ہے ؟