ڈرامہ پرستان، پہلی قسط سے ہی عوام کی توجہ کا مرکزبن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ پرستان، پہلی قسط سے ہی عوام کی توجہ کا مرکزبن گیا
ڈرامہ پرستان، پہلی قسط سے ہی عوام کی توجہ کا مرکزبن گیا

ڈرامہ سیریل پرستان کی پہلی قسط کل نشر ہوئی، جس کو عوام کی جانب سے بہت پسند کیا گیا اور ڈرامہ عوام کی بڑی تعداد کی توجہ کا مرکز بھی بن گیا۔

دانش نواز کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ سیریل پرستان کی کاسٹ میں جویریہ سعود، اسد صدیقی، نوین وقار، میرا سیٹھی، مورو، میروب علی، اور جمشید نیازشامل ہیں۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈرامے کے مرکزی کردار ارسلان نصیر نے یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی کہ پرستان کی پہلی قسط ایک گھنٹے کے اندر یوٹیوب پر باقی رمضان ڈراموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھی گئی، انہوں نے لکھا کہ آپ سب کے اتنے اچھے ردعمل پر دل سے شکر گزار ہوں۔

ارسلان نصیر نے کہا کہ ڈرامے کی پہلی قسط بہت اچھا کام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گریمی ایوارڈز، پاکستانی گلوکارہ نے بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا

مزید برآں اس ڈرامے کو عوام کی بڑی تعداد بہت زیادہ پسند کررہی ہے بعدازاں کچھ لوگ ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کی جوڑی کو پسندیدگی کی نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔

Public Reaction on Paristan Drama First Episode

Public Reaction on Paristan Drama First Episode

خیال رہے کہ ڈرامہ ہم ٹی وی پر روزانہ شام 7 بجے نشر ہوتا ہے۔

Related Posts