اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین شکن کوسزاء نہ ملی تو ملک میں جنگل کا قانون چلے گا۔
اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2022
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئین پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزاء نہ دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا۔
Mark their faces. This is the group, the mafia, that has attacked & abrogated the constitution of Islamic Republic of Pakistan. They all must be tried under article 6. pic.twitter.com/0TJMfULglO
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2022
دوسرے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، فیصل جاوید، شہبازگل، ڈاکٹر بابر اعوان اور زلمی بخاری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چہروں کو یاد رکھیں، یہ وہ گروہ مافیا ہے جس نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین پر حملہ کیا اور اسے منسوخ کیا۔ ان سب پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:کیا ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کو بچانے کیلئے آرٹیکل 5 کاغلط استعمال کیا؟