تیسرا فیصلہ کن میچ، پاکستان کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیسرا فیصلہ کن میچ، پاکستان کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت
تیسرا فیصلہ کن میچ، پاکستان کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہورہا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کے دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے اور دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کا دیا گیا ہدف پورا نہ کرسکی اور شکست کھا گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ون ڈے سیریز، پاکستان اور  آسٹریلیا کے مابین تیسرا فیصلہ کن میچ

پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو بہت آسانی سے شکست دے دی جس کے بعد قومی ٹیم نے دوسرے میچ میں شکست کا خوبصورت انداز میں بدلہ لیا۔ 348 رنز کا ہدف پورا کرنے کیلئے کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے الگ الگ سنچریاں اسکور کیں۔

پاکستان نے 349 رنز کا ہدف 49ویں اوور کے اختتام پر پورا کر لیا اور مہمان ٹیم کو 6 وکٹس سے شکست دے دی جسے کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کی طرف سے اہم کامیابی سمجھا جارہا ہے۔ 349 رنز کا ہدف پاکستان نے پہلی بار عبور کیا۔

کپتان بابر اعظم نے ایک سنچری کے ساتھ بھی نئے ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔ بطور کپتان آسٹریلیا کے خلاف بابر اعظم کی یہ پہلی سنچری تھی۔ بابر اعظم سے قبل پاکستان کے کسی کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور نہیں کی تھی۔

آج قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے میچ کا کھیل شروع ہوچکا ہے۔ میزبان پاکستان نے صفر کے اسکور پر آسٹریلیا کے 2 کھلاڑیوں ٹریوس ہیڈ اور آرون فنچ کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ شاہین آفریدی اور حارث رؤوف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

 

Related Posts