پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، سپہ سالار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، سپہ سالار
پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، سپہ سالار

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کورہیڈکوارٹرز پشاور کے دورے پر پہنچے تو کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

اس موقع پر سپہ سالار نے کیپٹن سعد اور لانس ئانیک عرفان شہید کی نمازجنازہ میں شرکت کی، دونوں اہلکار جنوبی وزیرستان میں لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔گورنر کے پی اور صوبائی وزرا بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔

بعد ازاں سپہ سالار کو سیکیورٹی صورتحال اور ضم اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے نئے انضمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو سراہا، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ منصوبے علاقے کے پائیدار استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہیں۔

سپہ سالار نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، شہدا کی فروغ امن کیلئے قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔

مزید پڑھیں: ٹانک،ملک دشمنوں کاحملہ پسپا، 3دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کے6 جوان شہید

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سازگار ماحول کی فراہمی پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں دیرپاترقی اوراستحکام اتنہائی ضروری ہے۔

Related Posts