پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم ہمیں ہلکا نہ لے، مجھے امید ہے کہ وائٹ بال سیریز کے تمام میچز ہم ہی جیتیں گے۔
فخر زمان نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں اچھی فارم ہے اور رنز ہو رہے ہیں جس کی خوشی ہے، اس سیریز میں ہم پورے پوائنٹ لینے کی کوشش کریں گے تاکہ رینکنگ بہتر ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج ضرور ہے لیکن اس سیریز میں ہم پورے پوائنٹ لینے کی پوری کوشش کریں گے۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں بڑے ناموں کے نہ ہونے سے پاکستان کو فائدہ ضرور ہو سکتا ہے، آسٹریلیا کے بڑے نام کھیلتے تو اچھا ہوتا، نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے تاہم بڑے کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بھی آسٹریلین ٹیم کو ہلکا نہیں لیں گے اور ریلیکس نہیں ہوں گے ، مجھے امید ہے کہ وائٹ بال سیریز کے تمام میچز ہم ہی جیتیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز سے قبل مہمان ٹیم کو بڑا دھچکا