قومی اسمبلی اجلاس، وزیر اعظم کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد آج پیش ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی اجلاس، وزیر اعظم کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد آج پیش ہوگی
قومی اسمبلی اجلاس، وزیر اعظم کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد آج پیش ہوگی

اسلام آباد: اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر آج سہ پہر 4 بجے شروع ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے ایجنڈے پر وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد شامل کر لی گئی ہے جو اجازت ملنے پر ایوان میں پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت یا جان جاتی ہے جائے،چوروں کو معاف نہیں کروں گا۔ وزیراعظم

اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریکِ عدم  اعتماد پر پہلے ہی 152 اراکین کے دستخط موجود ہیں جس کی کامیابی کیلئے اسمبلی کی کل 342 نشستوں میں سے اپوزیشن کو 172اراکین کی سادہ اکثریت درکار ہے۔

اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی 172 سے زائد اراکین کی حمایت اور ایک دوسرے کو سرپرائز دینے کے دعوے کر رہے ہیں۔ حکومت کا الزام ہے کہ اپوزیشن وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ہارس ٹریڈنگ کو بھی غیر قانونی طور پر استعمال کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جاتی ہے یا جان جاتی ہے تو جائے، کبھی ان چوروں کو معاف نہیں کروں گا، یقین دلاتا ہوں جیسے جیسے ٹیکس اکٹھا کروں گا، سارا پیسہ قوم پر خرچ کروں گا۔

وزیر اعظم عمران خان کا گزشتہ روز عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیکس ریونیو بڑھا تو سب سے پہلے 250 ارب کی سبسڈی دی۔ پیٹرول کی قیمت 10 روپے بڑھانے کی بجائے فضل الرحمان کی قیمت کم کی۔

Related Posts