مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، قوم جلد یوم نجات منائے گی، ایک گرتی ہوئی دیوار ہے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے موٹر وے پر ہکلہ کے مقام پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت ختم ہو جائے گی اس وقت پورا ملک اسلام آباد کی جانب رواں ہے اور سب کی ایک ہی آواز ہے ’حکومت جائے اور آئین کے تحت نئی اور شفاف سیاست کاا آغاز ہو‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کے دن تھوڑے رہ گے ہیں، قوم جلد یوم نجات منائے گی، ایک گرتی ہوئی دیوار ہے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے اور 28 مارچ کو متحدہ اپوزیشن کا جلسہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی توڑنے سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں، شہباز گل