پاک بحریہ کی دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں شرکت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ کی دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں شرکت
پاک بحریہ کی دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں شرکت

پاک بحریہ کی جانب سے دوحہ میں جاری بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں شرکت کی  گئی ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش (DIMDEX 22) میں شرکت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر، پی این ایس عظمت اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کولاچی نے دفاعی نمائش میں حصہ لیا۔

دوحہ بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا استقبال قطر میں پاکستان کے دفاعی اتاشی کموڈور ثاقب الیاس اور قطر نیول امیری فورسز کے کمانڈر پروٹوکول اینڈ آرگنائزیشن بریگیڈیئر سلیم احمد نے کیا۔

بندرگاہ پر قیام کے دوران فلیگ آفیسر اور مشن کمانڈر نے پاکستان نیوی کے بحری جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ مختلف معززین سے ملاقاتیں کیں، جن میں فلیٹ کمانڈر قطر امیری نیول فورسز، کمانڈر قطری کوسٹ گارڈز، کمانڈر کویتی نیوی، لیبیا کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف، آذربائیجانی وفد کے کمانڈر اور ایرانی نیول چیف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چوہوں کو بار بار پیغام دے رہا ہوں، حکومت معمولی چیز ہے۔وزیر اعظم

بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے فلیگ آفیسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید برآں پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی اس دفاعی نمائش میں شرکت سے پاک قطر دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

Related Posts