بیوہ خاتون کو شوہر کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے قتل کردیا گیا، بیٹی شدید زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیوہ خاتون کو شوہر کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے قتل کردیاگیا، بیٹی شدید زخمی
بیوہ خاتون کو شوہر کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے قتل کردیاگیا، بیٹی شدید زخمی

لاہور: ایک افسوس ناک کاہنہ میں پیش آیا جب بیوہ خاتون کو مرحوم شوہر کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے قتل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 15 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بیوہ خاتون ثناء اپنی بیٹی لاریب کے ہمراہ ہلوکی قبرستان میں شوہر کی قبر پر فاتحہ خوانی کر رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکرثناء موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی لاریب شدید زخمی ہوگئی۔

خاتون کے قتل کی اطلاع ملتی ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی لڑکی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: جوڑے پر تشدد کے ملزم عثمان مرزا سمیت 4 افراد کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

ذرائع کے مطابق مقتولہ کے شوہر کی وفات دو سال قبل کورونا سے ہوئی تھی۔عزیز و اقارب کا کہنا ہے ان کی کسی سے دشمنی نہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بیٹے کی اپنے جیٹھ کے بیٹے سے چند روز قبل تلخ کلامی ہوئی تھی تاہم قاتلوں کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

Related Posts