اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان گیم ہار چکے ہیں، پوری پارٹی ان کے ہاتھوں سے ریت کی طرح نکل گئی۔ نوازشریف نے باہر بیٹھ کر آپ کو گھر میں گھس کر مارا.
مریم نواز کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ایسا حال تو کسی تانگہ پارٹی کا نہیں ہوتا۔ عمران خان کی گنتی کبھی پوری نہیں تھی۔
کبھی آپ کہتے ہیں جو چھوڑ کر چلے گئے وہ لوٹے ہیں، کبھی انہیں کہتے ہیں واپس آ جاؤ، کچھ نہیں کہوں گا، جو آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ہمیں ان کو خریدنے کی کیا ضرورت ہے۔
آپ کوپتہ ہی نہیں ملک کو کیسے چلایا جاتا ہے، حکومت سے 10 لوگ پورے نہیں ہو رہے۔ آپ اپنے 10 لوگ پورے کر لیں، 10 لاکھ لوگ جمع کرنیکی ضرورت نہیں۔ آپ نے نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن کونیوٹرل نہیں رہنے دیا، نیوٹرل کے لفظ پر آپ کی پارٹی بکھر گئی۔
مزید پڑھیں:پہلی بار سپریم کورٹ آیا،یہ حکومت ہی ناجائز ہے،مولانا فضل الرحمن