ہارنے کی تیاری کریں، او آئی سی کانفرنس کو سبوتاژ نہ کریں، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nothing could disturb OIC conference: Sheikh Rashid

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے متحدہ اپوزیشن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی چیز او آئی سی کانفرنس میں خلل نہیں ڈال سکتی،ہارنے کی تیاری کریں، او آئی سی کانفرنس کو سبوتاژ نہ کریں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں اپنی شکست کی تیاری شروع کر دے۔ سیکورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں کوئی خلل نہیں ڈال سکتا، او آئی سی کانفرنس کی سیکورٹی حکومت اور مسلح افواج کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن شکست سے بچنے کیلئے ڈرامہ رچانا چاہتی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن قیادت کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو ذہنی زوال کا شکار ہیں۔وہ تحریک عدم اعتماد میں ہار جائیں گے۔ ہارنے کی تیاری کریں، او آئی سی کانفرنس کو سبوتاژ نہ کریں۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے نثار کو ن لیگ، اعتزازکوپی پی، حافظ حسین، مولانا شیرانی کو مجلس عمل کے ارکان توڑنے کا ٹاسک دیدیا

اس سے قبل اپوزیشن نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے پراو آئی سی کانفرنس میں خلل ڈالنے کی دھمکی دی تھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، اپوزیشن لیڈرشہبازشریف اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خبردار کیا تھاکہ آئین، قانون اور قواعد کی پاسداری کرتے ہوئے پیر کو اسمبلی کا اجلاس بلائیں بصورت دیگر پوری اپوزیشن او آئی سی کانفرنس نہیں ہونے دے گی۔

Related Posts