بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور بہت جلد نیٹ فلکس کی فلم میں اداکاری دکھاتی نظر آئیں گی۔
کرینہ کپور خان سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی نیٹ فلکس فلم کے ساتھ اپنے او ٹی ٹی کیریئر کا آغاز کریں گی،فلم میں جے دیپ اہلاوت اور وجے ورما بھی جلوہ گر ہوں گے۔
‘دی ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس’ 2005 میں کیگو ہیگا شینو کا جاپانی قتل پر مبنی پراسرار ناول ہے۔
مذکورہ فلم کے ہدایت کار سوجوئے گھوش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈیووشن شاید سب سے بہترین محبت کی کہانی ہے جسے میں نےپہلے پڑھا تھا اور اب اسے فلم میں ڈھالنے کا موقع ملنا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پہلی مسلمان سپر ہیرو ویب سیریز ‘مس مارول’ کا ٹریلر جاری