انٹیل کا یورپ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹیل کا یورپ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
انٹیل کا یورپ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

برلن: امریکہ کی کمپیوٹرز کے لیے چپ سیٹ اور پروسیسر بنانے والی کمپنی انٹیل سیمی کنڈکٹرز پر بیرونی انحصار کم سے کم کرنے کے لیے جرمنی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

اس بابت انٹیل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اگلی دہائی تک وہ یورپ میں 88 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرے گی۔

خیال رہے کہ ٹیکنالوجی ویب سائٹ این گیجٹس میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق انٹیل نے جرمنی میں پلانٹ قائم کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بتدائی مرحلے میں17 ارب یورو( 19 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری سے جرمنی میں سیمی کنڈکٹر پلانٹ قائم کیا جائے گا۔

مزید برآں یہ میگا سائٹ دوفیکٹریوں پر مشتمل ہوگی، امید ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک ان کی تعمیر شروع کردی جائے گی جبکہ یورپی کمیشن کی جانب سے اجازت ملتے ہی انٹیل کی جانب سے ’ سلیکون جنکشن‘ قرار دیے گئے اس پلانٹ میں 2027 سے پروڈکشن کا بھی آغاز ہوجائے گا۔ پھر دنیا بھرمیں چپ کی قلت کو دور کیا جاسکے گا۔انٹیل کا کہنا ہے کہ اس کے ان دہرے پلانٹس میں اس کی ٹا پ آف دی لائن ’اینگسٹروم ایرا ٹرانسسٹر‘ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے چپ تیار کی جائیں گی۔

انٹیل کارپوریشن کااس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ تعمیراتی مرحلے میں 7 ہزاراور پلانٹس کے فعال ہونے کے بعد 3 ہزارمستقل اورہزاروں جُزوقتی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔

انٹیل کی جانب سے سیمی کنڈکٹر کی قلت میں کمی کے لیے آئرلینڈ میں قائم پلانٹ میں توسیع کے لیے علیحدہ سے 12 ارب یورو( 13 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گی۔

Related Posts