کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی سنچری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی سنچری
کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی سنچری

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے دو سال کے وقفے کے بعد بالآخر ٹیسٹ سنچری اسکور کرلی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے 78ویں اوور میں اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ بابر کی چھٹی ٹیسٹ سنچری تھی۔ جیسے ہی بابر نے گیند کو نشانہ بنایا، ہجوم اور اس کے ساتھیوں نے کپتان کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان اس وقت 506 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہا ہے اور بابر اوپنر عبداللہ شفیق کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ چوتھے دن کے اختتام پر، پاکستان کا اسکور 192-2 ہے اور اسے جیت کے لیے 314 رنز درکار ہیں اور 8 وکٹیں باقی ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 556 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی اور پھر کراچی میں دوسرے ٹیسٹ پر قابو پانے کے لیے پاکستان کو پہلی انگزمیں 148 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بدھ سے برج ٹان میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان اینٹیگوا میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور کے مشہور قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 مارچ تک سینٹ جارج میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم جو روٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کریگ براتھویٹ کرینگے۔

Related Posts