کراچی ٹیسٹ، آسٹریلیا کا جیتنے کیلئے 506رنز کا ہدف، پاکستان کی بیٹنگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ٹیسٹ، آسٹریلیا کا جیتنے کیلئے 506رنز کا ہدف، پاکستان کی بیٹنگ جاری
کراچی ٹیسٹ، آسٹریلیا کا جیتنے کیلئے 506رنز کا ہدف، پاکستان کی بیٹنگ جاری

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنا کر اپنی دوسری اننگز بھی ڈکلیر کردی جبکہ 506 رنز کا ہدف حاصل کرنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں پہلی اننگز کے دوران آسٹریلیا نے 556 رنز بنائے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم 148 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ آج ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلین ٹیم نے 97رنز پر اننگز ڈکلیر کی جس سے پاکستان کو 506رنز کا ہدف مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کو فالو آن کا خدشہ، آسٹریلیا کے خلاف 102رنز پر 8کھلاڑی آؤٹ

پہلی اننگز کے دوران پاکستان کی 6وکٹیں 81 کے مجموعی اسکور پر گر چکی تھیں۔ ساجد خان 16گیندوں پر 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ حسن علی اسکور میں کوئی بھی اضافہ کیے بغیر آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی 19رنز پر مچل سویپسن کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔

نعمان علی نے 20 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے تاہم قومی ٹیم صرف 53اوورز کھیل کر 148 رنز کے عوض تمام وکٹوں سے ہاتھ دھو بیٹھی جس کے بعد مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا جس کے دوران عثمان خواجہ 44رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کے دوران اب تک 14رنز بنائے ہیں۔ امام الحق 18 گیندوں پر 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ عبداللہ شفیق 10جبکہ اظہر علی 3 کے اسکور پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔ جیتنے کیلئے 492مزید رنز کی ضرورت ہے۔ 

Related Posts