ہتک عزت کیس،علی ظفر کی میشا شفیع کی درخواست پر جرمانے کی استدعا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہتک عزت کیس،علی ظفر کی میشا شفیع کی درخواست پر جرمانے کی استدعا
ہتک عزت کیس،علی ظفر کی میشا شفیع کی درخواست پر جرمانے کی استدعا

پاکستانی مشہور گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کر دی ہے۔

میشا شفیع نے ہتک عزت کے کیس میں جرح مکمل کروانے کے لیے گزشتہ ماہ فروری میں عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ بیرون ملک رہنے کی وجہ سے ان کی جرح ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کی جائے۔

میشا شفیع کی درخواست پر علی ظفر نے اپنے وکلا کے ذریعے سیشن کورٹ میں اپنا موقف جمع کرواتے ہوئے گلوکارہ کی درخواست کی مخالفت کردی۔

علی ظفر نے عدالت میں جمع کروائے گئے اپنے جواب میں عدالت سے استدعا کی کہ میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ واپس کی جائے۔

علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست کو بے بنیاد اور عدالتی وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت میشا شفیع کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے۔

یہ بھی پڑھیں:نازیبا لباس میں مزاحیہ پیغام،اشنا شاہ کو بولڈ لباس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

واضح رہے کہ میشا شفیع نے اس سے قبل بھی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست دی تھی، لیکن درخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے ہی میشا دبئی میں ایک کنسرٹ میں شرکت کے لیے چلی گئیں تھیں۔

تاہم اب ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے وکلا کو بحث کے لیے 19 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا نے جرح ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

Related Posts