اومیکرون سے محفوظ رہنے کیلئے کورونا کی 3 ویکسین لازمی قرار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اومیکرون سے محفوظ رہنے کیلئے کورونا کی 3 ویکسین لازمی قرار
اومیکرون سے محفوظ رہنے کیلئے کورونا کی 3 ویکسین لازمی قرار

ایک نئی تحقیق نے کورونا وائرس کی 3 ویکیسن کو اومیکرون سے محفوظ رہنے کیلئے لازمی قرار دیدیا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فائزر اور موڈرنا ویکسینز کا بوسٹر ڈوز لوگوں کو کورونا کی قسم اومیکرون سے محفوظ رکھنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

طبی جریدے برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق میں مارچ 2021 سے جنوری 2022 کے دوران امریکا کے 21 ہسپتالوں کے لگ بھگ 12 ہزار افراد کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 5700 سے زیادہ میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی۔

محققین نے ان افراد میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام جیسے ایلفا، ڈیلٹا یا اومیکرون کے خلاف ویکسینیشن کی افادیت کی جانچ پڑتال کی۔

تحقیق کے دوران انہوں نے دریافت کیا کہ کسی ایم آر این اے ویکسین کی 2 خوراکوں سے اومیکرون کی لہر کے دوران کووڈ کی علامات کے باعث ہسپتال میں داخلے کے خطرے سے 65 فیصد تک کمی آئی۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی 3 خوراکوں کے استعمال سے یہ خطرہ 85 فیصد تک گھٹ گیا۔

مزیدبرآں انہوں نے کہا کہ ایم آر این اے ویکسینز سے کورونا وائرس کی اقسام سے بیماری کی صورت میں ہسپتال میں داخلے کے خطرے سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، بوسٹر ڈوز آبادی کی سطح میں کووڈ سے شدید بیماری اور اموات کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

محقیقین نے کہا کہ وائرس مسلسل ارتقائی مراحل سے گزررہا ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے ویکسین کی افادیت کی جانچ پڑتال ضروری ہے۔

دوسری جانب طبی جریدے دی لانسیٹ انفیکشنز ڈیزیز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ موڈرنا اور فائزر ویکسینز لوگوں کے لیے بہت زیادہ محفوظ ہیں۔

Related Posts