نازیبا لباس میں مزاحیہ پیغام،اشنا شاہ کو بولڈ لباس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا پر تنقید سے میری کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اشنا شاہ کا مزاحیہ ردعمل
سوشل میڈیا پر تنقید سے میری کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اشنا شاہ کا مزاحیہ ردعمل

پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو مزاحیہ جواب دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ کو کڈنی سینٹر برانچ میں سونیا حسین کے ہمراہ دیکھا گیا، جہاں پر اشنا شاہ نے فیروزی رنگ کا گرمیوں کا لباس پہنا ہوا تھا تاہم اُن کی تصویروں نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی۔

وائرل تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اشنا شاہ نے پوری آستینوں والا لباس پہنا ہوا تھا لیکن ان کی ٹانگیں برہنہ تھیں، جیسے ہی یہ تصویریں منظر عام پر آئیں، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر تنقید شروع کردی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

خیال رہے کہ اس تنقید کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے اُسی لباس میں مزید تصویریں شیئر کیں اور ساتھ ہی یہ کیپشن بھی لکھا کہ آپ کی ٹرولنگ کے ڈر سے میری کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس پوسٹ پر کمنٹ کا آپشن بند کررہی ہوں۔

مزید برآں اُن کی جانب سے کمنٹ کا آپشن بند کرنے کے بعد ادکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ اشنا شاہ کی بولڈ تصویریں وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں:

Ushna Shah's Response To Trolls Ignited Public Criticism

Ushna Shah's Response To Trolls Ignited Public Criticism

یاد رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ بہت جلد فیروز خان کے ہمراہ ڈرامہ سیریل عمید میں نظر آئینگی۔

ڈرامہ سیریل عمید، اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، جس کے ہدایت کار مصدق ملک ہیں اور ڈرامے کی کاسٹ میں بہت سے مشہور نام شامل ہیں، جن میں فیروز خان، اشنا شاہ، صبا فیصل، ارسا غزل اور حنا رضوی شامل ہیں۔

یہ پہلا موقع ہوگا ،جب دونوں بہنیں اشنا شاہ اور ارسا غزل ایک ساتھ ڈرامے میں اداکاری کریں گی۔

Related Posts